نبی کریم ؐ کے راستے پر چل کر دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،فیض الرحمن
ٹاٹے پور (نامہ نگار ) ماہ ربیع الاول شریف وہ ماہ ہے جس کی آغوش میں نور مبینؐ کے جلوے قیامت تک چمکتے رہیں گے ۔۔
آپؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم دنیا و اخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار علامہ فیض الرحمن سمرا،قاری عبد الشکور صدیقی، چودھری مبارک علی،حافظ الطاف حسین ،ملک محمد شفیع ، ظفر اقبال چودھری، حکیم نصیر احمد ، حافظ شہزاد رسول ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن بہت بابرکت ہے ۔ آپ کی آمد سے دنیا میں چھاے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ہر طرف نور پھیل گیا ۔