پولیس،ضلعی حکومت کے دفاتر بھی واپڈا کے نادہندہ

پولیس،ضلعی حکومت کے دفاتر بھی واپڈا کے نادہندہ

وہاڑی،بورے والا(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)حکومت کی طرف سے واپڈا کے نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والی۔۔

 ٹاسک فورس کے سربراہان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے اپنے محکمے بھی واپڈا کے نا دہندہ نکلے ، ضلع وہاڑی پولیس 6585139 روپے کی نا دہندہ جبکہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا دفتر 3047743 روپے کا نا دہندہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے زیر سایہ چلنے والے پنجاب گورنمنٹ کے محکمہ جات بھی کروڑوں کے نا دھندہ ہیں واپڈا کی طرف سے لیٹر لکھنے کے باوجود ریکوری نہ ہو سکی جبکہ چھوٹے کسانوں اور دیگر نا دہندگان کے خلاف دھڑلے سے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے ضلع وہاڑی میں سرکاری محکمے واپڈا کے (102,068,454 ) دس کروڑ 20 لاکھ 68 ہزار 454 روپے کے نا دہندہ ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں