دریائے چناب پر پختہ سپر بند کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن

دریائے چناب پر پختہ سپر بند کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن

رنگ پور ( نمائندہ دنیا )دریائے چناب پر موضع براہم پور کے مقام پر پختہ سپر بند کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف،ناقص میٹریل استعمال کرنے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،پتھر کم ڈالا گیا۔۔۔

 منظورشدہ نقشہ کے مطابق نہیں،1200فٹ کم بنا یا گیا،کٹاؤ میں روزبروز شدت آرہی ہے ، آبادی،سرکاری ہسپتال،ڈگری کالج سے لیکر پرائمری سکول تک دریا برد ہوجائیں گے ۔مقامی زمینداروں حاجی سعید احمدکھیڑا نمبرار، ناصر خان ،غلام عباس، شعیب ریاض کھوکھر ،فیاض ملاح ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سپر بند بنانے سے لے کر آج تک کڑروں کی کرپشن ہوچکی ہے ،سپر بند میں ناقص میٹریل کے ساتھ ساتھ کم پتھر ڈالنے اور ورک آرڈر اور منظور شدہ نقشے کے مطابق نہیں بنایا گیا ،بارہ سو فٹ کم بنایا گیا ہے ۔ دریا کا رخ موضع براہم پور کی طرف کر دیا گیا اور پانی آنے پر دریا کا کٹاؤ دن بدن شدت اختیار کر نے لگا ہے ، دریا کا کٹاؤ فلڈ بند کی طرف ایک کلو میٹر سفر کر چکا ہے باقی فاصلہ ایک ہزار فٹ فلڈ بند ہے ۔صرف دو لاکھ کیوسک پانی آنے کی وجہ سے دریا کے کٹاؤ میں اضافہ ہوا ھے اور کٹاؤ کی وجہ سے رنگ پور کی شہری آبادی اور بہت سارے سرکاری ہسپتال ڈگری کالج سے لے کر پرائمری سکول وغیرہ دریا برد ہوجائیں گے ،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ، کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی مظفر گڑھ فوری نوٹس لیکر معاملات درست کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں