وہاڑی،8ماہ میں 31مقابلے ،28ڈاکو ہلاک،13زخمی

وہاڑی،8ماہ میں 31مقابلے ،28ڈاکو ہلاک،13زخمی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا )پولیس نے گزستہ 8 ماہ میں 31 پولیس مقابلوں میں 28 ڈاکو ہلاک 13 زخمی جبکہ کراچی میں 5 کروڑ سے زائد کی بنک ڈکیتی اور ۔۔۔

وہاڑی کی 2 خونی ڈکیتوں کے علاوہ 58 گینگ کے 170 ملزمان کو 334 ملین کے مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ۔یہ بات ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے پریس کانفرنس میں بتائی مزید بتایا کہ کراچی کی مشہور 5 کروڑ سے زائد کی بینک ڈکیتی کے ملزمان کو ایس ایچ او لڈن اور سی آئی اے کی ٹیم نے ملزمان کو تمام مسروقہ رقم سمیت گرفتار کر لیا ۔جبکہ تھانہ صدر وہاڑی اور گگو منڈی کی 2 مختلف خونی ڈکیتوں کے ملزمان قاسم علی، ثاقب اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔ ڈکیتوں کے 516 مقدمات ٹریس کئے گئے ۔ 4 کروڑ 83 لاکھ کی بڑی رقم برآمد کرکے لوگوں کے حوالے کی۔ جبکہ1225 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 775 کلو چرس38 کلو افیون34 کلو ہیروئن اور 36 ہزار کلو بھنگ برآمد کی۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے 623 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، پولیس مقابلوں میں محمد ظفراللہ اور منور عباس کانسٹیبلز زخمی بھی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں