الیکشن کمیشنر ،میڈیا کا نئے لاڈلے کی طرف جھکائو انتخابات مشکوک بنا رہا، ارشد اقبال
ملتان(خبرنگارخصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی سیاسی بحرانوں کا حل غیر جانبدار،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ہے ادارے اور میڈیا گروپس کا نئے لاڈلے کی طرف جھکاؤ الیکشن کو مشکوک بنا رہا ہے۔
آئے روز نئے لاڈلے کے لوگوں کو ریلیف ملنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار یہ کہنا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے سے ہی آئندہ الیکشن عوام کے لیے قابل قبول ہوں گے بصورت دیگر الیکشن پر اربوں کے اخراجات اپنی اہمیت و افادیت کھو دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ پی پی 217پر منعقدہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments