ایم ایس نشتر ہسپتال کا سنٹرل لیب کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ملتان(لیڈی رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خاں نے نشتر سنٹرل لیب کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کا آغاز کمپیوٹر سیکشن میں موجود ڈیٹا آپریٹر سے لیب ٹیسٹوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے کیا۔ایم ایس نشتر نے تمام ٹیسٹوں کی فہرست کا خود معائنہ کیا اور لیب انچارج کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔لیب میں آئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سروس ڈیلیوری کے بارے میں دریافت کیا اور مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں اور لواحقین کو لیب ٹیسٹ کے نمونہ جات لینے اور رزلٹ دینے تک کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر زاہد احمد نے لیب میں موجود حاضری رجسٹر چیک کیا اور تمام عملہ کو تنبیہ جاری کی کہ سنٹرل لیب کے غیر اعلانیہ دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔