ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بچوں کے خلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کو بزرگ خاتون حسینہ بیگم نے درخواست دی کہ اس کی حقیقی بیٹیوں شاہدہ بی بی اور اسما بی بی اپنے اپنے شوہر وں شعیب اور زین کہ ہمراہ مجھے زبردستی گھر سے نکالنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے کمر ے میں بند کر دیا اور گردن دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی ۔