تنخواہوں کی عدم ادائیگی،آفٹرنون اساتذہ کا پھر احتجاج کا اعلان

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،آفٹرنون اساتذہ کا پھر احتجاج کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرآفٹرنون سکولوں کے اساتذہ نے پھر احتجاج کااعلان کردیا۔

بتایاگیاہے کہ آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں اپریل سے تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو مسائل کا سامنا ہے جس پر آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا موسم آگیا ہے اس لئے متحد ہوکر تنخواہیں وصول کرنے کے لئے کوشش کریں گے ،اگر احتجاج کے لئے لاہور بھی جانا پڑے تو لائحہ عمل کے ساتھ تیاری کی جائے گی تاکہ الیکشن تک ہم اپنے واجبات وصول کرسکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں