طلبا وطالبات کو کم عمری کی ڈرائیونگ کے نقصانات پر آگاہی

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی محمد شمعون جوئیہ نے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وزٹ کیا۔۔
اور طلبا و طالبات سے خطاب میں کہا کہ کم عمری میں ڈرائیور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کیلئے بھی خطرات کا باعث بنتے ہیں،اپنے ارد گرد تمام لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ وہ بچوں کو ڈرائیونگ ہرگز نہ کرنے دیں۔