شاہ رکن عالم ؒکے عرس پر پودوں کی تراش خراش اور شجرکاری

ملتان(خبرنگارخصوصی)پی ایچ اے ملتان نے حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 710ویں عرس کے موقع پر قلعہ کہنہ قاسم باغ اور ۔۔
دربار کے اطراف میں پودوں کی تراش خراش اور شجر کاری مکمل کر لی ہے ۔پی ایچ اے مالیوں کی جانب سے درختوں اور پودوں کی کٹائی اور پانی کی فراہمی جاری ہے ۔پی ایچ اے انتظامیہ نے دربار سے ملحقہ پلاٹس اور ابن قاسم باغ میں پودوں اور گھاس کی کٹائی بھی مکمل کر لی ہے۔