آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی ،ملک مختار کھوکھر

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) پیپلز پارٹی کو ٹ ادو کے رہنما ڈاکٹر ملک مختار کھوکھر نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی۔۔
اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے ، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پہلے دن سے اپنے ایک نظرئیے اور فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کی حقیقی خدمت کر رہی ہے ، روٹی کپڑا مکان کے نعرے کی اب دوسری جماعتیں بھی نقل کر رہی ہیں ۔