بغیر اجازت کھدائی پر پابندی،ریت،مٹی کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل
ملتان( لیڈی رپورٹر، وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز محکمہ معدنیات کا دورہ کیا ۔۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے معدنیات آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر رضوان قدیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں مٹی کی کھدائی کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ کمرشل و زرعی سائٹس پر بغیر این او سی کھدائی نہ کرنے دی جائے جبکہ رجسٹرڈ ٹھیکداروں کو ہی کنسٹرکشن سائٹس پر ریت و مٹی اٹھانے کی اجازت ہوگی۔رضوان قدیر نے بتایا کہ ریت و مٹی کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔