قبضہ مافیا کے دن اب گنے جا چکے ہیں :پادری عرفان کنول

قبضہ مافیا کے دن اب گنے جا چکے ہیں :پادری عرفان کنول

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سینٹ میری چرچ مظفرگڑھ کرسچن پروٹسٹنٹ کمیونٹی کی مقدس عبادت گاہ ہے ، تاریخ میں پہلی بار چرچ کی قیمتی پراپرٹی کے معاملات قانونی اور جائز طریقے سے حل ہونے پر عادی قبضہ مافیا اور۔۔۔

 انکے سرپرستوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قبضہ مافیا کے دن اب گنے جا چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سینٹ میری چرچ چرچ آف پاکستان کے پادری انچارج و منتظم پادری رانا عرفان کنول نے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سو سال تک چرچ پراپرٹی چرچ کی فلاح کے لئے استعمال نہیں ہو سکی۔ جسکی وجہ سے پاسٹر ہاؤس اور چرچ کی عمارت مخدوش تھی جسکی ازسرنو تعمیر کے لئے کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں