دارالفلاح میں مقیم خواتین بچوں میں کپڑے ،راشن تقسیم

دارالفلاح میں مقیم خواتین بچوں میں کپڑے ،راشن تقسیم

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) انجمن تجارت ملازمت وزارعت پیشہ خواتین ملتان کی جانب سے سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالفلاح میں مقیم خواتین بچوں میں سردیوں کے کپڑے۔۔

،راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے حنا چغتائی کے ہمراہ امیر آباد میں واقع سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالفلاح کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم احمد ،سوشل ویلفیئر وومن کرائسز سنٹر کے قانونی مشیر شیراز احمد اور سپرنٹنڈنٹ دارالفلاح مسز ثمینہ قادرکے ہمراہ دارالفلاح میں مقیم خواتین ،بچوں میں سردیوں کے کپڑے ،راشن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں ۔طاہرہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ،بچوں کے لیے کام کرنا ہمارا مقصد ہے تاکہ پریشان حال خواتین کو حوصلہ ملے اور وہ زندگی میں آگے بڑھیں اپنے مسائل کے حل کے بعد پرسکون زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ فلاحی رفاعی خدمات صدقہ جاریہ ہیں اور مشکلات و مصائب کا شکار لوگوں کی مدد کرنا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں