خواتین کو حقوق کی آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت،فرح فیصل

خواتین کو حقوق کی آگاہی دینا وقت  کی اہم ضرورت،فرح فیصل

ملتان(خبرنگارخصوصی)آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) ملتان کے زیر اہتمام بے نظیر ویمن کرائسس سنٹر اور دارالامان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت وائس چیئر پرسن مسز فرح فیصل نے کی۔

جنرل سیکرٹری نازیہ یاسر خان ،جوائنٹ سیکرٹری تہمینہ منیر ،ٹریریاسمین خلیل بخاری، ڈاکٹر شہلا آفتاب ،نسرین فرید ،طاہرہ نجم، ہانیہ منصور،رفعت صدف ،زیبا جاوید، میناغوری اور زوہیب امجد شریک ہوئے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرح فیصل نے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور کمیونٹی کے اندر مساوات کو فروغ دینے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں