خاتون پراسرار طور پر لاپتہ،اغوا کا مقدمہ درج

خاتون پراسرار طور پر  لاپتہ،اغوا کا مقدمہ درج

سکندرآباد(نامہ نگار)شادی شدہ خاتون پراسرارطورپر لاپتہ ،شوہر کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج۔

بتایا گیا ہے کہ چاہ ڈھورے والا کے رہائشی محمدقیوم کی بیوی27سالہ ثوبیہ سول ہسپتال گئی اور و اپس نہ آئی ،اہل خانہ نے رشتہ داروں سمیت ہر جگہ تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ۔تھانہ سٹی پولیس نے شوہر کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کار کے خلا ف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں