قبضہ گروپ کا باپ بیٹی پر تشدد،کلہاڑیاں مارکر زخمی کر کے فرار

قبضہ گروپ کا باپ بیٹی پر تشدد،کلہاڑیاں مارکر زخمی کر کے فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ میں میں جرائم کی مختلف وارداتیں،قبضہ گروپ کا باپ بیٹی پر تشدد،کلہاڑی کے وار سے زخمی کر کے فرار،مسلح افراد کامحنت کش کے گھردھاوا، پسٹل کے بٹ مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی۔

مزاحمت پر موٹر سائیکل کابھی کباڑا کر دیا شور پر اہل علاقہ کے انے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار،اشتہاریوں کو پناہ دیکربھگانے والوں کو پولیس نے دھر لیا،منشیات فروش بھی پکڑے گئے ،بھاری مقدار میں چرس اور ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد۔تفصیل کے مطابق موضع تلائی چندھرڑ کے سلیمان چانڈیہ کے رقبہ پر لینڈ مافیاکے غلام شبیر اور عرفان نے قبضہ کی کوشش کی اورمزاحمت پر سلیمان چانڈیہ کے سسر غلام حسین اورسلیمان کی بیوی شہناز بی بی کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے ۔ وارڈ نمبر 14 ای کے ویلڈر علی رضا گشکوری کے گھر میں گھس کر کاشف ملیہہ وغیرہ نے اس کوتشدد کانشانہ بنایا،پسٹل کا بٹ مار کر ناک کی ہڈی توڑ دی،موٹر سائیکل بھی توڑ دی اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔دائرہ دین پناہ چھپری اڈا کے قریب 2 اشتہاریوں کو فرار کرانے والے جان گل پٹھان اورنور خان پٹھان کوگرفتار کرلیا گیا۔دوران گشت موضع کوٹلہ کے لال بیگی محمد عارف سے ادھا کلو سے زائد چرس ،محلہ حسین آباد کے غلام مصطفی بھٹی سے 20 بوتل ولایتی شراب برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں