ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکل اورپھٹہ رکشہ چوری

ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکل اورپھٹہ رکشہ چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) وارداتوں میں تیزی،ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکل اورپھٹہ رکشہ چوری ، گھر سے طلائی زیورات،نقدی،پٹرول ایجنسی سے۔۔

 پٹرول وڈیزل ،زمیندار کے بھانہ سے قیمتی بھینس بھی چوری ہوگئی۔پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل کے ملازم حسین ،چک 518 ٹی ڈی اے کے دکاندار محمد ذیشان ماچھی کی گھروں کے باہر، موضع بیٹ انگڑا کے غلام اکبر کے رقبہ سے موٹرسائیکلیں، دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں محنت کش محمد اشرف کا پھٹہ رکشہ چوری ہوگیا۔چاہ ترنڈن والا میں عمران چانڈیہ کے گھرسے ایک تولہ طلائی زیورات ،50ہزارنقدی ،چاہ بھانڈے والا میں مجاہد ہنجرا کی پٹرول اور ڈیزل ایجنسی کے تالے توڑ کر نا250لٹر پٹرول اور60 لٹر ڈیزل ،پتل شرقی میں زمیندار اشرف رڈ کے بھانہ سے بھینس مالیتی5 لاکھ چوری ہوگئی۔پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں