غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8سربمہر

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8سربمہر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرسید منور عباس بخاری کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیزایل پی جی ڈیکنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔

 دوسرے روزبھی جاری،سول ڈیفنس افیسرکے ضلع بھر میں چھاپے ،8 غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل،مقدمات بھی درج کرادیے گئے ،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی سخت احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے غیر قانونی منی پٹرول پمپ چلانے والوں کے خلاف اپریشن شروع کیا ہوا ہے ،دوسرے روزبھی سول ڈیفنس آفیسرمظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد بخاری نے کوٹ ادو میں موجود غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف اپریشن کیا اور دوران اپریشن 8غیر قانونی منی پٹرول پمپس و ایجنسیوں کوسیل کر دیا اور انکے مالکان چکنمبر 524 ٹی ڈی اے کے محمد امجد سلیم چانڈیہ، چکنمبر 526 ٹی ڈی اے کے سید ندیم شاہ، ہزارہ نہر کے عبدالرحمن ارائیں، نور شاہ پرانی سبزی منڈی کے عمران شیخ اور عبدالسلام ارائیں، میونسپل اسٹیڈیم نور شاہ روڈ کے مرزا شاہ نواز بیگ، محلہ ککے والا کے شیخ منیر اور نورے والا پھاٹک کے محمد عثمان غنی نیازی کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادواستغاثے بھجوادیے ۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد بخاری کی مدعیت میں تمام ایجنسی مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں