لڈن: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، دلہے کا بھائی زخمی

لڈن: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، دلہے کا بھائی زخمی

لڈن ( نامہ نگار) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دلہے کا بھائی شہباز نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔۔

، مٹھو ولد اللہ بخش وسیر کی شادی تھی دلہے کا چھوٹا بھائی موٹر سائیکل مکینک شہباز وسیر رتہ ٹبہ مارکیٹ سے سامان لیکر جار ہا تھا کہ باغ والی پلی جمپ پر موٹر سائیکل پر کھڑے ہوئے دو ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا تو شہباز اور اسکے کزن نے موٹر سائیکل نہ روکی جس پر پیچھے سے ڈاکوؤں نے دو فائر کیے ایک فائر شہباز کے پیٹ میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ڈاکو فرارہوگے ، شہباز کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی علاقہ کو گھیرے میں لیکر پولیس تھانہ لڈن، پٹرولنگ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں