گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،1ماہ میں 250گرفتار

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،1ماہ میں 250گرفتار

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا ہے ۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خصوصی مہم کے دوران ایک ماہ میں 40 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کرکے پرائس ایکٹ کے تحت 48 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 250سے زائد گرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 250 سے زائد گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی گئی ہے جبکہ مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے 51 ہزار سے زائد انسپکشن کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ون ڈش آرڈنینس پر عملدرآمد کرانے کیلئے خصوصی چیکنگ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں