ریسکیو سیفٹی ونگ کی طلبا وطالبات کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت

ریسکیو سیفٹی ونگ کی طلبا وطالبات کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت

ملتان (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر احمد کمال پنجاب ایمر جنسی سروسز ڈیرہ غازیخان کے زیر انتظام کمیونٹی سیفٹی ونگ کے تحت آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔۔۔

جس میں جسم سے خون نکلنے کے عمل کو روکنا اور مصنوعی طریقے سے سانس اور دل کی دھڑکن کی بحالی جسے CPR کہتے ہیں تمام طلباء اور طالبات کو اس کی خصوصی مہارت کی تربیت دی گئی ۔ بعد ازاں اس تربیت کی طلبا وطالبات سے عملی مشقیں بھی کرائی گئیں تربیتی سیشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اور ضرورت پر آگاہی دی طلباء وطالبات کے سیکھنے کے عمل اور جوش و جذ بہ کو سراہا آخر میں شرکاء کو ریسکیو کے سامان اور آلات کے استعمال سے متعلق روشناس کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں