صرف 6ہزار بل کی عدم ادائیگی پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بند
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)صرف 6ہزار بل کی عدم ادائیگی پر تین ماہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ،ٹبہ کریم آباد کے اہل علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم، مکینوں کی شکایت پر ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب مظفرگڑھ کا دورہ۔۔۔
بجلی کا معمولی بل بھی نہ بھرنے پر حکام کی سرزنش،اپنی جیب سے بجلی کا بل ادا کردیا۔تفصیل کیمطابق گنجان آباد بڑی آبادی کا علاقپ ٹبہ کریم آباد میں صرف 6 ہزار روپے کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر علاقے کا واحد فلٹریشن پلانٹ 3 ماہ سے بند تھا اور شہری پینے کے صاف پانی سے محروم تھے جبکہ مذکورہ مقام پر دو آپریٹر جو ماہانہ 60 ہزار تنخواہ وصول کررہے ہیں ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔اس موقع پر ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب تنویر اقبال تبسم نے بجلی کی بل کی ادائیگی کے لیے اپنی جیب سے 6 ہزار روپے نکال کر دئیے اور حکم دیا کہ فوری طور پر بجلی کا بل ادا کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کیا جائے تاکہ ٹبہ کریم آباد کے رہائشیوں کو فوری طور پر پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔