بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکالا، خالد لودھی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو محلات اور ۔۔
ڈرائنگ رومز کی سیاست سے نکال کر گلی کوچوں اور عوام میں لائے اور عوام کو ایک نظر یاتی اور ترقی پسند انہ عوامی جماعت دی جس کی سوچ اور فلسفہ آج بھی ملک کے مفلوک الحال لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ملتان کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور سابق نائب ناظم ایم افضل جاوید کی رہائش گاہ کڑی جمنداں خونی برج میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔