کسی کو کھاد بلیک میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ، آصف شاہ

کسی کو کھاد بلیک میں فروخت  کرنے کی اجازت نہیں ، آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت کاشتکاروں کو کھاد کی مقررہ قیمتوں اور۔۔

 روز مرہ اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی، انسداد سموگ، انسداد ڈینگی،ریونیو ریکوری،‘‘اب گاؤں چمکیں گے ’’ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی دستیابی یقینی بنانے اور کسانوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کھاد ڈیلر کو بلیک میں کھاد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں