عوام کی ٹریفک قانون سے آگاہی کیلئے مہم تیز کی جائے ،سہیل چودھری

عوام کی ٹریفک قانون سے آگاہی کیلئے مہم تیز کی جائے ،سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس افسروں روڈ پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آ گاہی مہم میں تیزی لائیں ۔ تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ٹریفک پولیس افسروں سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس افسروں کا براہِ راست تعلق عوام سے ہوتا ہے ۔ وہ پولیس کو لیڈ کررہے ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کو حادثات سے بچاؤ بارے بریف کریں ۔ اور اس کے نقصانات بارے بتائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی سہل بنا دیا گیا ہے ۔ لوگوں کو بتائیں کہ وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس کس طرح بنوا سکتے ہیں لائیسنس بنوا کر وہ کس طرح پریشانیوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔اسی طرح تعلیمی اداروں، سکول ، کالجز، یونیورسٹی اور زیادہ رش والے مصروف چوک اور بس اڈوں والی جگہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آ گاہی دیں۔ اور اس پر سختی عمل درآمد کرنے کی ہدایت کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں