وہاڑی میں مافیا بے لگام، کھاد نایاب ہوچکی،حق نواز

وہاڑی میں مافیا بے لگام، کھاد نایاب ہوچکی،حق نواز

میلسی (نامہ نگار ) پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر وہاڑی حق نواز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہونے کے باوجود کثیر مسائل کا شکار ہے ۔

ضلع وہاڑی میں یوریا کھاد نایاب ہوچکی، کھاد مافیا مکمل بے لگام ، کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، کسان کھاد کے حصول کے لیے ذلیل و خوار، انتظامیہ کنٹرول ریٹ پر ترسیل کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکی۔میلسی کھاد ڈیلر مہر ریاض مہر ٹریڈرز دوکوٹہ کھاد کا سٹاک ہونے کے باوجود کاشتکار حاجی شوکت کو کھاد کنٹرول ریٹ پر دینے سے صاف انکاری ہوگیا اور 5000 روپے کے ساتھ رات کی تاریکی میں بلیک یوریا کھاد فروخت کرنے لگا اور ڈی اے پی 15500 سے زائد میں فروخت کر رہا ہے ۔کھاد کی عدم فراہمی کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں آلو، گندم، مکئی اور دیگر شدید متاثر ہورہی جس کی وجہ سے پیداوار میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے ۔ اور خدانخواستہ گندم کا شدید بحران جنم لے سکتا ہے ۔ جس کے ملکی معیشت پر سنگین اثرات ہوں گے ۔ کرپٹ کھاد مافیا جن نے گوداموں میں ہزاروں بوریاں کھاد بلیک کرکے مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں