ڈاکو ملازمین کو باندھ کر 50لاکھ کے مویشی لے اڑے

ڈاکو ملازمین کو باندھ کر 50لاکھ کے مویشی لے اڑے

میلسی (نامہ نگار) مویشی پال زمیندار کے بھانہ مویشی پر ڈکیتی کی بڑی واردات 7 ڈکیت اسلحہ کے زور پر ملازموں کو رسیوں سے جکڑ کر 10ویلر ٹرالر پر تقریباً نصف کروڑ مالیت کے 20 عدد قیمتی مویشی چرا کر فرار مقدمہ درج کارروائی شروع۔

تفصیل کے مطابق موضع خانپور کے زمیندار مقبول احمد کے ڈیرے پر شب تقریبا 11 بجے تین نامعلوم ڈکیت دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دونوں ملازمین کو رسیوں سے جکڑ کر 10 ویلر ٹرالرپر 13 عدد گائے مالیت 37لاکھ روپے ،ایک عدد بیل مالیت ایک لاکھ 20ہزار روپے ،دو عدد راس بچھڑیاں،مالیت 80 ہزار روپے ،تین عدد راس بچھڑے مالیت ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور دو عدد کھاد بوری نائٹرو مالیت 17ہزار روپے ٹرالر پر لوڈ کرکے پانچ نامعلوم افراد فرار ہوگئے ۔جبکہ دو افراد دونوں ملازمین پر اسلحہ تانے کھڑے رہے ۔رسیوں سے جکڑے ملازم محمد امین کی جیب سے 12سو روپے اور بشیر احمد کی جیب سے ایک ہزار روپے اور موبائل نکال کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں