خاتون کو حراساں کرنے والے پولیس اہلکار پر مقدمہ

خاتون کو حراساں کرنے والے پولیس اہلکار پر مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )پولیس خدمت مرکز کا اہلکار کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آنے والی لڑکی کو فون کالز اور میسج کرکے حراساں ،تنگ کرنے لگا۔۔۔

تھانہ دا ئر ہ دین پناہ میں اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،اس بارے تفصیل کے مطابق اسلم کی بیٹی کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کی غرض سے خدمت سنٹر گئی اس کے بعد اس کے موبا ئل نمبر پر مختلف نمبروں سے فون کالز ،بیہودہ پیغامات بھی موصول ہونے لگے متعدد مرتبہ نمبروں کو بلاک کیا جاتا رہا ،ملزم کا پتہ چلنے پر لڑکی کے بھائی نے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کو سمجھانے اور اس کیخلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں کاروائی کیلئے درخواست بھی دی مگر اس کی شنوائی نہ ہوئی جس پر تنگ ا ٓکر انہوں نے پولیس کی ہیلپ لائن 1787 پر کال کر دی ،پولیس دائرہ دین پناہ نے مذکورہ کانسٹیبل عتیق الرحمن جانی کے خلاف مقدمہ نمبر 757/23زیردفعہ ٹیلی گراف ایکٹ درج کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے دوسری طرف متاثرہ لڑکی کے ورثا نے پولیس کا اعلی حکام سے مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں