جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ:مشینری کی ترسیل شروع

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ:مشینری  کی  ترسیل  شروع

ملتان (لیڈی رپورٹر)زیر تعمیر سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے لئے مشینری کی ترسیل شروع کردی گئی ، سنٹرل ائرکنڈیشنگ سسٹم کی مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔

دو بلاکس کے گرائونڈ اور فرسٹ فلور کی ماربل فکسنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سیکنڈ فلور پر ماربل لگانے کا کام جاری ہے ۔اسی طرح واش رومز میں بھی سینٹری فٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور دفاتر کے گلاس ورک کا کنٹریکٹ وینڈرز کو الاٹ کردیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ کے روڈ نیٹ ورک کی سب بیس مکمل کر لی گئی ۔روڈ کے اسفالٹ کا کام پراجیکٹ کی تکمیل کے آخری مرحلے میں شروع کیا جائے گا۔ ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری محمدفاروق ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔سیکشن آفیسر ڈویلپمنٹ حافظ خورشید ملک اور آئی ڈیپ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈ ی نیشن محمد فاروق ڈوگر نے واضح کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کی ہدایت کے مطابق سیکرٹریٹ کے دو بلاک31 دسمبر تک مکمل کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ کے مطلوبہ بلاکس کی تکمیل کے بعد چار ڈیپاٹمنٹ یہاں شفٹ کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے جی او آر کی فنشنگ کا کام نامکمل ہے ۔محمد فاروق ڈوگر نے ایک ہفتہ کے اندر جی او آر کی فنشنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فنشنگ کے کام کی تکمیل کے بعد آئی ڈیپ رہائش گاہیں انتظامیہ کے حوالے کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں