ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان نشتر 2کے ایم ایس تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان نشتر 2کے  ایم ایس تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

ملتان(لیڈی رپورٹر) اسسٹنٹ پروفیسر آف فارماکولوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان کو نشتر 2 ہسپتال کا ایم ایس تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاں کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی موجودہ ذمہ داری سمیت انہیں نشتر 2 ایم ایس کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد کاظم سے یہ ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں