ایک سال کے دوران پونے چا ر لاکھ سے زائد چالان

ایک سال کے دوران پونے چا ر لاکھ سے زائد چالان

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے سال رواں 2023کی انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک وائیلشنز پر 375400لوگوں کو مختلف وائیلشنز پر چالاننگ ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 13کروڑ 50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جن میں لین وائیلیشن، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات پر سی ٹی پی شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ سڑک کے حادثات میں زیادہ تر ہلاکتیں ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے ہوتی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے سال رواں میں 13ہزار 5 سو سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند ،40سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد وائیلیٹرز کو چالاننگ ٹکٹ جاری کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں