چیتے کے حملے میں شہری کی ہلاکت افسوسناک،ثاقب ظفر

 چیتے کے حملے میں شہری کی ہلاکت افسوسناک،ثاقب ظفر

ملتان،بہاولپور(لیڈی رپورٹر،خبر نگار، نامہ نگار)چڑیا گھر میں ٹائیگر کے حملے میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے شیر باغ چڑیا گھر بہاولپور کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سیدعلی عثمان بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب نے ٹائیگر کے پنجرے کے ارد گرد موجود گرل اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ٹائیگر کے پنجرے کے باہر سے چھت تک جانے والی اوپن سیڑھیوں کو گیٹ لگانے کا حکم دیا  اور کہا کہ  چیتے کے حملے میں شہری کی ہلاکت افسوسناک ہے چڑیا گھر کی سکیورٹی کو کیمروں کے ذریعے مانیٹرکرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں