خانیوال،غیر معیاری لیبارٹریاں،غلط میڈیکل رپورٹس کی بھرمار
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ صحت حکام کی عدم توجہی وغیر معیاری لیبارٹریوں کی بھرمار غلط میڈیکل رپورٹوں کے باعث شہری جان لیوا امراض کا شکار ہونے لگے ہیلتھ انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کے باعث خانیوال شہر اور گردونواح کے قریب جوار میں موجود سرکاری او رپرائیویٹ ہسپتالوں کے اطراف گلی کوچوں میں غیر معیاری نان کوالیفائیڈ سٹاف زیر انتظام میڈیکل لیبارٹریاں قائم ہوچکی ہیں۔
جہاں مریضوں کو ان کی بیماریوں کے متعلقغ غلط تشخیص کی رپورٹس بناکر دی جارہی ہیں ۔سماجی حلقوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔