پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ملتان ( کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی ہدایت پر ملتان پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایس ایس پی اپریشن ملتان محمد عمران نے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور سی ایس او کو کریک ڈاؤن سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ۔
انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔جن ایریاز میں قبل عظیم شراب کشید کرنے کی کارروائی ہو چکی ہے دوبارہ فوکس کریں اور کارروائی عمل میں لائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شراب کی سپلائی کو روکا جا سکے ۔اپنے اپنے علاقوں میں معززین سے میٹنگ کر کے انہیں بریف کریں اور اس قسم کی سماجی برائیوں کے تدارک کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی مفید اطلاع کی صورت میں بروقت مقامی پولیس کو اطلاع دیں .جو شراب فروش ملزمان علاقہ چھوڑ چکے ہیں ان کی بابت پتہ جوئی کر کے اگر وہ کسی دوسرے علاقے کے تھانے میں شفٹ ہو چکے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں ۔