باگڑسرگانہ، نہر سدھنائی کنال پرواقع پل خستہ حالی کاشکار
باگڑ سرگانہ (نامہ نگار)ملتان جھنگ روڈ اڈہ پل باگڑسرگانہ کے مقام پر نہر سدھنائی کنال پرواقع پل خستہ حالی کاشکار ،دونوں اطراف کے جنگلے پرانے ہو چکے ہیں ۔۔۔
کہیں سے ٹیڑھے تو کہیں سے ٹوٹ چکے ہیں جوبڑی گاڑیوں کے علاوہ رکشوں ،موٹر سائیکل سوارافراد کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ،اکثر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں، کسی بھی وقت کوبڑاحادثہ پیش آسکتا ہے ۔بھاری بھر کم ٹریفک کی روانی سے نہرکاپورا پل کاپنے لگتا ہے لیکن کئی سال سے متعلقہ محکمے اور افسر نے اس طرف توجہ نہیں دی۔عوامی حلقوں میاں محمدشاہد،میا ں علی رضا سرگانہ ،سکندرحیات ،ندیم صفدر،لیاقت علی، شیخ عمران ودیگر نے اعلیٰ حکام س فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔