صدر انجمن تاجران ممتازآباد عاطف ریحان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے صدر محمد عاطف ریحان،محمد عامر ریحان اور۔۔
صدام حسین ریحان کی والدہ جو کہ گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں تھیں انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب انکی رہائش گاہ پیپلزکالونی ممتاز آباد میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے دعائے مغفرت کرائی جبکہ رانا محمد اکبر،شیخ سلیم،ملک صفدر حسین،شیخ عبدالندیم، عمران حیدر بخاری، مارکیٹ کے تاجروں عہدیداروں سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔