تعلیمی بورڈملازمین کے حقوق کاتحفظ کرینگے ،فیڈریشن عہدیداران

تعلیمی بورڈملازمین کے حقوق کاتحفظ کرینگے ،فیڈریشن عہدیداران

ملتان(خصوصی رپورٹر )آل پنجاب چیئرمین ایجوکیشن بورڈزفیڈریشن و صدر تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان ملک نثار احمد اور جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین نے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود مشن ہے ۔

 تعلیمی بورڈملازمین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کریں گے ’ہر موقع پراپنے ملازمین دوستوں کا ساتھ نبھائیں گے ’کسی بھی مشکل کے وقت کسی ایمپلائی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔وہ تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری’ تقسیم انعامات سپورٹس گالا’عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے کی۔ مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ پروفیسر خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حافظ ڈاکٹر فدا حسین تھے ۔عمرہ ٹکٹ کیلئے قرہ اندازی میں ملازمین شوکت علی’ اللہ بخش’عامر حیدری’ شہزاد سہیل’ ندیم شہزاد’ دلاور حسین’محمد راضی’ محمد احمد’ محمد اکبر نذیر’ محمد احسن اور عادل عباسی خوش نصیب نکلے ۔اس موقع غیر مسلم کی بھی قرعہ اندازی کی گئی جس میں موٹر سائیکل کا انعام رکھا گیا قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل کا انعام ایمپلائی کاشف مسیح کانکلا۔ تعلیمی بورڈ کے تمام افسروں وملازمین کے علاوہ ریٹائر ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی جنہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں