جہانیاں میں ستھرا پنجا ب مہم فلاپ،سیوریج سسٹم تباہ

 جہانیاں میں ستھرا پنجا ب مہم فلاپ،سیوریج سسٹم تباہ

جہانیاں(نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام ’’ستھرا پنجاب‘‘ فلاپ ہونے لگا سیوریج کا نظام ناکارہ ہونے سے جلال آباد کالونی اور ا۔۔

متحانی سنٹر گورنمنٹ اسلامیہ سکول کے سامنے سیوریج کا گندہ پانی جمع بدبو اور تعفن سے طلبہ اور اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ،ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کا پروگرام ’’ستھرا پنجاب‘‘فلاپ ہونے لگا ،افسروں دفتروں تک محدود ،کوئی پرسان حال نہیں ،شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا،جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ گئے ، جلال آباد کالونی اور امتحانی سنٹر گورنمنٹ اسلامیہ سکول کے سامنے سیوریج کا گندہ پانی جمع ،بدبو اور تعفن سے طلبہ اور اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہے ۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے سکول کی دیوار کو نقصان کا اندیشہ ہے ،گندگی اور تعفن سے مچھروں کی بہتات ہے ،ڈینگی پھیل رہاہے ۔اہل علاقہ اور پیپر دینے آنے والے طلبہ سیوریج کے گندے پانی سے گزرکر امتحانی سنٹر جانے پر مجبور ہیں ۔طلبہ نے سکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں