ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں، طاہر خاکوانی

ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں، طاہر خاکوانی

ملتان(لیڈی رپورٹر)ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر و سرپرست اعلیٰ طاہر خاکوانی نے۔۔

 کہا ہے کہ ایف بی آر کی دو حصوں میں تقسیم پر تحفظات و خدشات بدستور موجود ہیں۔حکومتی اداروں نے ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ کا یقین دلایا ہے ۔ملازمین کے منجمد شدہ (فریز شدہ) الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ بھی بدستور موجود ہے ۔ملک عرفان شاہد ،بشیر خان، رانا احسن، جاوید اقبال اور رانا مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر خاکوانی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں 30 سے 35 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ایف بی ار ملازمین کی تنخواہیں \'الاؤنسز \'میڈیکل اور مراعات دیگر وفاقی ملازمین سے انتہائی کم ہیں۔متوقع چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے تنخواہوں میں اضافے سمیت سہولیات و مراعات کی فراہمی کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ ملازمتوں کے تحفظ اور منجمدشدہ الاؤنس کی بحالی اولین مقاصد و مطالبات ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں