ہم فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہت پیچھے ہیں، ثاقب علی عقیل

ہم فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہت پیچھے ہیں، ثاقب علی عقیل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سیکرٹری ایگریکلچر جنوبی پنجاب ثاقب علی عقیل نے دو آبہ فاونڈیشن ،فارمرز ڈیویلیپمینٹ آرگنائزیشن اور ۔۔

ڈبلیو ایچ ایچ کی طرف سے منعقدہ سیمینار جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زراعت پر زیادہ تر ریسرچ کیمیسٹری بیسڈ ہے جس کی وجہ سے ہم فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہت پیچھے ہیں اسے بائیا لوجیکل بیسڈ ہونا چاہیے ۔گزشتہ چار سالوں میں موسمی تغیرات کی وجہ سے اور ہر سیزن میں گزشتہ سیزن سے مختلف ہونے کی وجہ سے زراعت متاثر ہو رہی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں کسان اور حکومت دونوں غریب ہیں اور مڈل مین زیادہ مستفید ہو رہا ہے کاشتکاری بھی ایک سائینس ہے اور دنیا میں ایک سو پچاس بلین ڈالر تک فوڈ بزنس ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں