ٹاٹے پور بازار تجاوزات کی زد میں، پیدل گزرنا محال

ٹاٹے پور بازار تجاوزات کی  زد میں، پیدل گزرنا محال

ٹاٹے پور (نامہ نگار)بازار ٹاٹے پور تجاوزات کی زد میں، پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ۔ضلعی انتظامیہ ناکام ۔

تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور کے بازار کافی عرصہ سے تجاوزات کی زد میں ہیں مین چوک سے ریلوے پھاٹک تک تو یہ حال ہے کہ پھاٹک بند ہونے کے بعد جب کھلتا ہے تو ٹریفک کی لمبی لائین لگ جاتی ہے جس سے ایمر جنسی کی صورت میں ایمبولینس بھی کئی کئی دیر پھنسی رہتی ہے جگہ جگہ ریڑھی بان روڈ پر قبضہ کرکے کاروبار کررہے ہیں اگر ان کو ریڑھی ہٹانے کا کہے تو وہ گزرنے والوں سے بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں ملتان روڈ۔ بدھلہ سنت چوک میں بھی ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے عوامی سماجی حلقوں کے لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں