نمونیا ،چیسٹ انفیکش کے مریضوں میں اضافہ، مزید 13رپورٹ

نمونیا ،چیسٹ انفیکش کے مریضوں میں اضافہ، مزید 13رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 13 مریض بچے رپورٹ ۔۔

، رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا 66 بچے دم توڑ چکے ہیں ، تفصیل کے مطابق ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے 26 مارچ 2024 کے درمیان نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 1ہزار 927 بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 66 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 1 ہزار 818 بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا مزید 13 بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن کا شکار 47 بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں