میلسی، نگہبان پیکیج،ترسیلی رکشوں کے بقایا جات ادا نہ ہوسکے

میلسی، نگہبان پیکیج،ترسیلی رکشوں کے بقایا جات ادا نہ ہوسکے

میلسی(نامہ نگار )ٹھیکیدار اور رکشہ یونین نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور ہیڈ کلرک محمد شکیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور سے ۔۔

کراچی جانے والی مین شاہراہ کو بند کر دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل کے لیے 150 رکشے بک کیے گئے تھے جن کے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے ۔7 روز سے اے سی دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں۔جبکہ ہیڈ کلرک کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ایسے پیسے لے کر دکھاؤ تمہارے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس بارے اسسٹنٹ کمشنر کے ہیڈ کلرک محمد شکیل نے بتایا کہ ان کی رقم سلیم نامی ٹھیکیدار نے دینی ہے ۔جس کا تعلق سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی سے ہے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں