برن سینٹر معاملہ ،وزیراعلیٰ، محکمہ صحت نے چپ سادھ لی

برن سینٹر معاملہ ،وزیراعلیٰ، محکمہ صحت نے چپ سادھ لی

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں سیاسی مداخلت کے باعث سینئر فیکلٹی کے۔۔

 استعفی دینے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب سمیت محکمہ صحت پنجاب نے مکمل چپ سادھ لی ہے اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ برن یونٹ پہلے ہی فیکلٹی کی کمی کا شکار ہے اب پروفیسر ڈاکٹر ناہید چودھری، ڈاکٹر وسیم ربانی، ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر نوید شہزاد، ڈاکٹر اکمل شاہ اور ڈاکٹر علی مہدی کے استعفیٰ کے بعد حالات مزید ابتر ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سمیت محکمہ صحت پنجاب کے اعلیٰ افسروں نے چپ سادھ لی ہے ۔دریں اثنا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے برن سینٹر کے ڈاکٹرز ،عملہ سے ملاقات کی اور مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ۔ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل بارے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ انتظامی مسائل بڑھنے سے ینگ ڈاکٹرز کی ٹریننگ شدید متاثر ہورہی ہے ۔ پلاسٹک سرجری میں ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹر صرف جلے ہوئے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف جبکہ کسی بھی طرح کا پلاسٹک سرجری کا کیس دیکھنے اور کرنے سے محروم ہیں۔ بڑوں کی لڑائی میں ینگ ڈاکٹرز کی ٹریننگ بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ اگر یہ برن ہسپتال ہے تو پھر ہمارے ڈاکٹرز کو انڈکشن کیوں ملتی ہے ؟ انڈکشن ملتی ہے تو ٹریننگ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں کیوں نہیں دی جاتی؟ پچھلے دو سالوں سے سیاسی مداخلت کی وجہ سے پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں فیکلٹی ممبرز، ٹرینی ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز میں اضطرابی کیفیت طاری ہے ۔ 

 

 

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں