میپکو ریجن، سحر وافطار میں بلاتعطل بجلی فراہمی جاری

میپکو ریجن، سحر وافطار میں  بلاتعطل بجلی فراہمی جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں سحری اور افطاری میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکو سید جواد منصور شاہ ، چیف سٹریجیٹک پلانر محمد اصغر گھلو ، ڈائریکٹرسٹریجیٹک پلانر رفیق کنول اور دیگر نے پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جبکہ آپریشن سرکلوں کے کنٹرول رومز میں بھی افسران خدمات سرانجام دیتے رہے ۔بدھ کی شب میپکو ریجن میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ۔ میپکو ٹیموں نے بارش اور آندھی رکنے کے بعد بجلی بحال کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں