بورے والا:معمر خاتون سمیت 2شہری لٹ گئے

بورے والا:معمر خاتون  سمیت 2شہری لٹ گئے

بورے والا ( نمائندہ دنیا) ڈکیتی و نوسر بازی کے واقعات میں شہری اور ایک خا تون لٹ گئی۔

آ شیانہ سٹی کا رہا ئشی شاہد اقبال اپنے گھر کے باہر ہی موجود تھا کہ اچانک دو ڈاکو آ گئے اور اسلحہ کے زور پر 10ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسرے واقعہ میں نامعلوم نوسر باز نے 483ای بی کی رہائشی معمر خا تون طاہرہ پروین کو مچھلی بازار میں روک لیا اور اسے دھمکا کر طلائی زیورات اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں