ڈپٹی ڈائریکٹرز مین ہول کورز کے سروے کرائیں،چودھری دانش

ڈپٹی ڈائریکٹرز مین ہول کورز کے سروے کرائیں،چودھری دانش

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) واسا ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کے لئے بلا تعطل آپریشن جاری ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی سربراہی میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈیسلٹنگ آپریشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔۔۔

جبکہ مین ہولز کورز کی 100 فیصد موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے واسا زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے ۔رمضان المبارک میں سیوریج اوور فلو اور واٹر سپلائی کی لیکیج کی روک تھام کیلئے ٹیمیں شیڈول کے مطابق متحرک ہیں ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر انجینئرنگ سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشن کو عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنی اپنی حدود میں الرٹ رہنے اور کوئیک رسپانس دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنے اپنے علاقوں میں مین ہولز کورز کے حوالے سے سروے کروانے اور تمام شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنانے اور تیزی لانے کا حکم دیا ہے دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔رپورٹ میں گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے وزیر ٹاؤن ، چاہ ڈھورے والا،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن نے محمود آباد، اشرف آباد، سورج میانی سیوریج سب ڈویژن نے بستی دھریبہ ، قاسم بیلہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں