دکان کی چھت میں نقب لگا کر لاکھوں کے آ ٹو سپیئر پارٹس چوری

دکان کی چھت میں نقب لگا کر  لاکھوں کے آ ٹو سپیئر پارٹس چوری

گگو منڈی(نامہ نگار)چور دکان کی چھت میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کے آ ٹو سپیئر پارٹس چوری کر کے لے گئے ۔

 نواحی اڈا شاہ جنید کا دکاندار لیاقت علی گزشتہ شام کے وقت اپنے سپیئر پارٹس سٹور کو تالے لگا کر گھر چلا گیا صبح آکر اس نے دکان کا شٹر اٹھایا تو چھت میں نقب لگا ہوا تھا اور دکان سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے سپیئر پارٹس غائب تھے پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں چک نمبر197۔ای بی کامنیر احمد اپنا بکرا مالیتی ایک لاکھ تیس ہزار روپے ڈیرہ پر باندھ کر دوہر دو بجے کے قریب اپنے گھر چلا گیا آدھے گھنٹے بعد واپس آیا تو بکرا غائب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں