ملتان اور دیگر شہروں میں نماز عید الفطر کے اوقات
ملتان(خبرنگارخصوصی)ملتان میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں ہو گا جہاں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی خطاب کریں گے ۔
جبکہ جماعت اھل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی ساڑھے آٹھ بجے نماز عید الفطر پڑھا ئیں گے ۔ اسی طرح دربار حضرت بہائالدین زکریا مُلتانیؒ میں حافظ ہلال احمد اویسی آٹھ بجے ، دربار حضرت شاہ رُکنِ عالم مُلتانیؒ میں سوا آٹھ بجے مولانا غُلام درویش، دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ میں ساڑھے آٹھ بجے قاری محمد سعید سرمد، جامع مسجد جنرل بس سٹینڈ میں آٹھ بجے علامہ ارشد سعید کاظمی، جامع مسجد نُوری حضُوری شریف پُورہ میں آٹھ بجے علامہ محمد رمضان فیضی، قدیمی جامع مسجد مُمتازآباد میں آٹھ بجے علامہ فاروق خان سعیدی، جامع مسجد مدینہ یک مینار وہاڑی چوک میں ساڑھے آٹھ بجے قاری فیض بخش رضوی، جامع مسجد دربار حضرت مخدوم عبدالرشید حقانیؒ میں ساڑھے سات بجے قاری حامد رضا نقشدبندی، جامع مسجد انوارُ العلوم نیو مُلتان میں ساڑھے آٹھ بجے مولانا محمد حنیف سعیدی، جامع مسجد عُمر ؓ پاک گیٹ میں ساڑھے آٹھ بجے ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، حامع مسجد انوارِ مدینہ پاک گیٹ میں آٹھ بجے قاری حق نواز سعیدی، جامع مسجد مزمل نیو مُلتان میں سات بجے قاری محمد سعید نقشبندی، جامع مسجد غوثیہ فریدیہ پُرانا دُنیاپور روڈ میں ساڑھے سات بجے قاری غُلام فرید اظہری، جامع مسجد نُور محمد نزد نیو غلہ منڈی میں سات بجے قاری عتیق الرحمن، اقبالیہ جامع مسجد اسلام نگر میں ساڑھے سات بجے قاری محمد ہاشم، نُورانی جامع مسجد نیو سینڑل جیل موڑ میں سات بجے قاری محمد لیاقت سعیدی، جامع مسجد ملک سجاد گُلزار پُور میں ساڑھے سات بجے قاری احمد رضا فرید، جامع مسجد معصومیہ عُثمان آباد میں ساڑھے چھ بجے قاری بشیر احمد معصومی، جامع مسجد نُورانی حیدری کالونی میں سات بجے قاری محمد کلیم چشتی، جامع مسجد الفردوس چوک رشیدآباد میں سات بجے قاری خادم حسین سعیدی، جامع مسجد احباب وحدت کالونی میں چھ بجے قاری محمد سُہیل سعیدی، جامع مسجد ایم ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی جناح روڈ میں سات بجے قاری محمد شکیل سعیدی، جامع مسجد عائشہ صدیقہ خوشحال کالونی میں ساڑھے چھ بجے قاری محمد اکرم سعیدی، جامع مسجد الاسد محمود آباد کالونی میں ساڑھے سات بجے سید محمد عُمر علی، نُوری پارک جامع غوثیہ ہدایت القُرآن مُمتاز آباد میں سات بجے مُفتی محمد عُثمان پسروری، شاہی جامع مسجد باقرآباد میں سوا سات بجے مولانا عبدالعزیز سعیدی، حضرت عُمر پارک ایس بُلاک نیو مُلتان میں سوا سات بجے قاری غُلام شبیر سواگی، مدرسہ انوار العُلوم کچہری روڈ مُلتان میں سوا سات بجے مولانا محمد رُستم سعیدی نماز عید پڑھائیں گے ۔ اسی طرح کربلا امامین سورج میانی میں ساڑھے سات ساڑھے سات بجے ، امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز 9 بجے ، مسجد جعفریہ دربار حضرت شاہ شمس آٹھ بجے ، مسجد امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد آٹھ بجے ، حیدریہ مسجد گلگشت ملتان آٹھ بجے ، مسجد امام بارگاہ شان حسین سات بجے ، مسجد امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں 8 بجے نماز عید ہو گی۔ اسی طرح جامع مسجد الفیصل بستی خداداد کالونی میں ڈاکٹر عارف متین پونے سات بجے ، جامع مسجد سرکار مدینہ چوک کمہاراں والا میں مولانا ڈاکٹر انعام اللہ جامعی سات بجے ، ریل اسٹیشن گراونڈ میں حافظ فیاض سات بجے ، جامع مسجد الھدایت 17 کسی بدھلہ روڈ پروفیسر ڈاکٹر ادریس لودھی سات بجے ، جامع مسجد الایمان کے بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں پروفیسر عبد الصمد طاہر سوا سات بجے ، جامع مسجد مدرسہ جامع العلوم میں مولانا رحمت اللہ ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد خالد بن ولید گارڈن ٹاون میں حافظ محمد اشرف ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد عمر فاروق بدھلہ سنت میں قاری محمد یحیٰ ساڑھے سات بجے ، پرانی عیدگاہ ظریف شہید شجاع آباد میں مولانا عبدالعلیم صفدر ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد خان ولیج میں امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد قوت الاسلام ایم اے جناح روڈ میں پروفیسر یعقوب گوندل ساڑھے سات بجے ، عام خاص باغ پارک میں مولانا حافظ منیر احمد آٹھ بجے ، جامع مسجد ذولجلال فاروق پورہ میں ڈاکٹر محمد خالد رشید آٹھ بجے ، جامع مسجد النور گلگشت کالونی میں علامہ محمد کلیم اکبر صدیقی 8 بجے عید الفطر کا خطبہ دیں گے ۔ اسی طرح جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن نزد بہاولپور بائی پاس ملتان میں نماز عید الفطر پونے آٹھ بجے صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، جامع مسجد ختم نبوت دار بنی ہاشم مہربان کالونی نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری ساڑھے سات بجے ، جامع مسجد باب رحمت نزد الفلاح چوک کالرو روڈ ملتان میں نماز عید الفطر ساڑھے سات بجے ادا کی جائیگی ۔ مسجد باب رحمت میں مجلس احرار اسلام ملتان کے ضلعی امیر مولانا محمد اکمل خطبہ و نماز عید پڑھائیں گے ۔
وہاڑی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) وہاڑی میں سب سے پہلا نماز عید کا اجتماع فیصل پارک فیصل ٹاون میں صبح 6 بجے ہوگا جبکہ ٹی ایم اے ہال میں 6بجکر15 منٹ پر، گراونڈ ہائی سیکنڈری سکول ٹبہ سلطانپور , عید گاہ 116ڈبلیو بی میں 6.30 عید گاہ رتہ ٹبہ ، فیملی پارک چونگی نمبر 5 عقب ٹوٹل پٹرولیم بورے والا ،جامعہ مسجد مبارک حبیب کالونی ، جامعہ مسجد اندھا موڑ بورے والہ ، گراونڈ 39 کے بی بورے والہ ، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول ٹبہ سلطانپور ، گراونڈ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 لیاقت پورہ میں 6.45 ، وی چوک وہاڑی پارک ہاکی گراونڈ دانیوال ، ملتان روڈ جامعہ مسجد شمش اہلحدیث ، مرکزی عید گاہ وہاڑی ، عید گاہ دانیوال ، ایم سی سکول گراونڈ ٹی ایم اے بورے والہ ، مرکزی عید گاہ میلسی ، لیاقت پورہ گراونڈ گورنمنٹ ہائی سکول تیمور شہید کالونی ، چلڈرن پارک y بلاک پیپلز کالونی ، داتا ماجد گراونڈ Zبلاک ، ٹینکی چوک 9.11 وہاڑی ، الہلال ہاکی گراونڈ وہاڑی ، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول پیپلز کالونی وہاڑی ، جامعہ مسجد خضرا پارک شرقی کالونی وہاڑی ، عید گاہ دولت اباد لڈن ، ریلوے گراونڈ ، جامعہ مسجد D بلاک بلدیہ گراونڈ بورے والہ مدرسہ خدیجہ الکبری 435 ای بی بورے والہ چنوں موڑ کھلا مقام ، بوائز ہائی سکول 327 ای بی ، بوائز سکول 493 ای بی بورے والہ ، عید گاہ 295 ای بی ،کالونی چوک میلسی ، عید گاہ فدہ ٹاون میلسی ، مرکزی عید گاہ خانپور میلسی ،عید گاہ ٹبہ سلطانپور ، عید گاہ پرانا تھانہ کرم پور ، عید گاہ کوٹ مظفر میلسی میں عید کی نماز صبح ساڑھے 7 بجے ادا کی جائے گی ۔
خانیوال
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید الفطر کے اوقات کار جاری کردیئے گئے ۔ عیدگاہ اہل حدیث کالونی نمبر2میں 7:15بجے ، تھانہ گراؤنڈ میں 6:30بجے ، جامع عناتئیہ گراؤنڈ میں 7:45،مسجد امیر حمزہ بالمقابل سٹیڈیم میں 8بجے ،لطیف گراؤنڈ 168/10Rمیں 7:30بجے ، ریلوے گراؤنڈ میں 6:45بجے ، مرکزی عیدگاہ سول لائن8بجے ، مرکزی جامع مسجد گپی والا چوک7:15،فضل پارک عید گاہ 7،جامع مسجد مدینہ کالونی نمبر2میں 7:30بجے ، پیپل والی مسجد خانیوال 8بجے ، مکی مسجد اللہ والی بلاک نمبر5میں 7:30بجے ،جامع سعیدیہ میں 6:10بجے ، ناصر پارک طارق آباد میں 7بجے ، سپورٹس سٹیڈیم میں 7:45بجے ، جعفریہ مسجد کالونی نمبر1میں 7:30بجے ، مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر11میں 8:15بجے ، مرکزی بڑی جامع مسجد اندرون پرانا خانیوال میں 8بجے ادا کی جائیگی۔